محکمہ جنگلی حیات،اہل اور موزوں وائلڈلائف افسران کی ترقی کا عمل بتدریج تیز

319

 لاہور: سیکریٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شا ہد زمان نے محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب کی استعداد کار اور رفتار کار میں مزید بہتری لانے کیلئے ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب ملک ثناء اللہ کی سفارش پر تمام اہل اور موزوںوائلڈلائف افسران کی محکمانہ ترقی کا عمل تیز کردیا ہے

اور ترقی کے منتظرتمام افسران کا حسب ضابطہ پروموشن کردیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیاگیا ہے ۔

 اعلامیے کے مطابق اوپی ایس پر کام کرنیوالے چار ڈپٹی ڈائریکٹرز وائلڈلائف عظیم ظفر، ڈاکٹر محمد اختر ، ذوالفقار علی اور مدثر حسن کو (بی ایس۔18) میں باقاعدہ ڈپٹی ڈائریکٹر ز پروموٹ کردیاگیا ہے اور انہیں انکی موجودہ جائے تعیناتی پر ہی پوسٹ کیاگیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف (بی ایس۔17)لوئی بھیر عارفہ بتول کو ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف (بی ایس ۔18)میں ترقی دے کر راولپنڈی ریجن میں پوسٹ کردیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں پانچ سپروائزرز (بی ایس ۔15)کو جوکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز وائلڈلائف او پی ایس بنیادو ں پر کام کررہے تھے کو کرنٹ چارج بنیادوں پر ان کی موجودہ جائے تعیناتی پرہی بحیثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف پوسٹ کردیا گیاہے

ان اسسٹنٹ ڈائریکٹرز میں عبدالرشیدضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ، محمد سعداللہ لیہ ، محمد اکرم راجن پور ، عابد فاروق بھکر جبکہ نذر عباس اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف لال سہانرا شامل ہیں ۔ترقی پانیوالے تمام افسران میں بروقت پروموشن پر خوشی کی لہر دوڑ گئی اور محکمہ کے دیگر افسران و اہلکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہوگیا ہے یقینا اس سے جہاں نہ صرف افسران کا مورال بلند ہوگا وہیں ان کی استعداد کار بھی بہتر ہوگی ۔