یوکرائن کے ناکارہ چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ میں گولہ بارود پھٹنے کا خطرہ

268

کیف: یوکرین کی نائب وزیرِ اعظم ارینا ویریشچک نے کہا ہے کہ یوکرین کے ناکارہ چرنوبل نیوکلیئر پاور اسٹیشن میں گولہ بارود کے پھٹنے کا خطرہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ چرنوبل پلانٹ پر قابض روسی افواج کو علاقے سے نکل جانا چاہیے۔

یوکرین کی نائب وزیرِ اعظم ارینا ویریشچک نے اپیل کی کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل فوری طور پر چرنوبل کے علاقے کو غیر فوجی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ہوئے مذاکرات میں روس سے یوکرین کے سب سے زیادہ متاثرہ قصبوں، شہروں اور دیہاتوں تک 97 انسانی راہداریاں قائم کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔