مشرق وسطی، وسطی ایشیا میں درجہ حرارت میں اضافہ عالمی اوسط سے دگناہے، آئی ایم ایف

208
کراچی کا موسم کل گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

نیویارک(این این آئی)مشرق وسطی اور وسطی ایشیا میں 1990 کی دہائی سے لے کر اب تک درجہ حرارت میں اوسطا ایک اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا ہے، جو اسی عرصے میں عالمی اوسط کا دوگنا بنتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہی گئی۔

اس رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ یہی دونوں خطے عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس کا مطلب مشرق وسطی اور وسطی ایشیا میں صحت عامہ، فوڈ سکیورٹی اور غربت سے جڑے مسائل اور تنازعات میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔