ملک میں ایمرجنسی نافذ کیے جانے کا کوئی امکان نہیں، شبلی فراز

548
emergency

اسلا م آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کیے جانے کے خدشات کو رد کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی نہیں لگ رہی، کوئی غیرجمہوری قدم نہیں اٹھایا جائے۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ وزیراعظم پراعتماد ہیں، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس وزیراعظم کے ساتھ عوام ہیں وہ ایمرجنسی کیوں لگائےگا؟

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اتحادیوں کے ساتھ چھوڑ جانے کے بعد قومی اسمبلی میں عددی اکثریت کھو چکے ہیں اور ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث 31 مارچ سے شروع ہوگی اور کسی بھی وقت اس پر ووٹنگ ہوسکتی ہے۔اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ چونکہ وزیراعظم اکثریتی ارکان قومی اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں لہذا ووٹنگ سے قبل ہی اخلاقی طور پر مستعفی ہوجائیں۔