کے پی کےبلدیاتی انتخابات کا دوسرے مرحلہ،ایمرجنسی کنٹرول روم قائم

414
control room

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر صوبے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات 2021-22کے دوسرے مرحلے کے لیے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے پر امن انعقاد کےلئے قائم ایمرجنسی کنٹرول روم کے فون نمبر091-111-712-713 ،فیکس نمبر091-9210707 اور واٹس ایپ نمبر 0304-1033435پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اس امر کا اعلان وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔