شارجہ سے پشاور آنیوالی نجی ایئر لائن کا طیارہ فنی خرابی کے باعث طیارہ اڑان نہ بھر سکا

368

 اسلام آباد: شارجہ سے پشاور آنیوالی نجی ایئرلائن طیارہ (ایئر بلو)پی اے 613میں فنی خرابی کے باعث طیارہ اڑان نا بھر سکا۔ ذرائع کے مطابق مسافر24 گھنٹے سے شارجہ ایئرپورٹ پر محصور ہیں ،ایئر بلو انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی وطن واپسی کے حوالے سے انتظامات نہ ہو سکے۔

مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ شارجہ ایئرپورٹ پرکئی گھنٹے سے موجود مسافروں کو کھانے پینے سمیت کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ مسافروں نے احتجاج کیا کہ مسافروں کی ہوٹل منتقلی اور پرواز کی روانگی کے حوالے سے درست معلومات فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان نجی ایئرلائن کے مطابق طیارے میں فنی خرابی ہوگئی تھی طیارہ شارجہ ایئرپورٹ پر گرائونڈ ہوا ہے،انجینئرز کی ٹیم پارٹس کے ہمراہ لاہور سے شارجہ روانہ کردی گئی ہے۔