یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اسٹوروں پر کوکنگ آئل اور آٹا فراہم کرنے میں ناکام

251

لاہور: رمضان المبارک کی آمد میں اب جبکہ چند روز باقی رہ گئے ہیں۔

یوٹیلیٹی کارپوریشن آف پاکستان ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر درجہ اول کے گھی اور آئل سمیت آٹے کی سپلائی کو یقینی نہیں بنا سکی۔ جس کے باعث خریداری کے لئے یوٹیلیٹی سٹوروں پر آنے والے شہریوں کو مایوس ہو کر واپس لوٹنا پڑ رہا ہے جبکہ بیشتر خریدار عمران خان حکومت کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

اس سلسلے میں یوٹیلیٹی کارپویشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل مذکورہ نایاب اشیاء یوٹیلیٹی سٹوروں پر سپلائی کردی جائیں گی۔