پھانسی کی سزائیں پانے والے مجرمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری

307

لاہور: ماتحت عدالتوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس اور پراسیکیوشن کی ناقص تفتیش کے باعث مجرمان کی سزائوں میں تبدیلی اور بریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں اپنے حقیقی بھائی کے قتل میں ملوث ملزم اعجاز حسین کو 9 سال بعد بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے جبکہ مقدمہ قتل میں پھانسی کے اور ملزم محمد ارشد کو 6 سال بعد بری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اسی طرح سیالکوٹ کی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت نے مقدمے قتل کے دو مجرمان جنہیں سزائے موت کی سزا ہوچکی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ میں دونوں مجرمان کی سزائے موت معطل کر کے ان کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں مجرمان کے خلاف سیالکوٹ میں 30 اگست 2015ء کو تہرے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جبکہ دونوں مجرمان محمد عباس اور تنویر صداقت کو سیشن کورٹس سے پھانسی کی سزا کا حکم سنایا گیا تھا۔