مسلم لیگ(ن) نے عثمان بزدار کوہٹانے اوران کے جرائم کی لسٹ شیئر کردی

452

لاہور: مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کو عثمان بزدار کوہٹانے اورانکے جرائم کی لسٹ شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ کشتی ڈوبنے کی خبر ملنے کے ساتھ ہی فیاض چوہان بھی بل سے باہر نکل آئے ہیں۔ ہماری تیاری ہے یہ نہیں اب آپکو پتہ چل جائے گا۔عثمان بزدار ساڑھے تین سال انڈرٹریننگ تھا اس لیے عدم اعتماد لائے۔عثمان بزدار نے بولنا نہیں کھانا اور کھلانا سیکھا یہی انکا سب سے بڑا جرم ہے۔بنی گالہ اینڈ کمپنی کا سہولت کار بننا عثمان بزدار جرم نمبر دو ہے۔فرح خان کے اشاروں پر اے سی اور ڈی پی او کے تبادلے کرنا عثمان بزدار کا جرم نمبر تین ہے۔شہبازشریف کے خوشحال پنجاب کو کنگال پنجاب بنانا عثمان بزدار کا جرم نمبر چار ہے۔قومی خزانے سے اپنے فیملی کو مہنگی شاپنگ اور نئی گاڑیاں خرید کردینا عثمان بزدار کا جرم نمبر پانچ ہے۔جنوبی پنجاب کے عوام کو سیکرٹریٹ کے نام پر لالی اپ دینا عثمان بزدار کا جرم نمبر چھ ہے۔جنوبی پنجاب کا مختص کردہ بجٹ فراڈ کارڈ پر خرچ کرنا عثمان بزدار کا جرم نمبر سات ہے۔عثمان بزدار کے جرائم کی لسٹ طویل ہے جو گنوائی نہیں جاسکتی۔عمران خان پاکستان کی تاریخ اور عثمان بزدارپنجاب کی تاریخ کے نالائق ترین مہرے ثابت ہوئے ہیں ۔