کے جی اے جیمخانہ نے پاکستان ڈے فیسٹیول کرکٹ میچ جیت لیا

249

کراچی: یوم پاکستان کے موقع پر کھیلے گئے پاکستان ڈے فیسٹیول کرکٹ میچ میں کے جی اے جیمخانہ نے سعید اختر کرکٹ کلب کو 22 رنز سے شکست دے کر میچ جیت لیا۔

کے جی اے گراؤنڈ نمائش پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کے جی اے جیمخانہ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ سائمن مورث اور ماریو راڈریگوئز نے 39،39 رنز بنائے۔ جواب میں سعید اختر کرکٹ کلب مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بناسکی۔ فہد رشید نے ناقابل شکست 35 رنز اسکور کئے۔

مہمان خصوصی کے سی سی اے زون تین کے سابق سیکرٹری افضل قریشی نے گیند کو ہٹ لگا کر یوم پاکستان فیسٹیول میچ کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے آرگنائزر عامر رشید کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے نوجوان نسل میں جذبہ حب الوطنی اور اسپورٹس مین اسپرٹ اجاگر ہوگی اور گراؤنڈز آباد ہونگے ۔

تقریب کی صدارت چیف ایگزیکٹو عفیف زارا پیکجز لمیٹیڈ وقاص امداد نے کی انہوں نے اس موقع پر یوم پاکستان کے حوالے سے سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔