چین میں کمرشل گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں کمی ہوگئی

556
Production and sales

بیجنگ: چین میں کمرشل گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں فروری میں کمی واقع ہوئی ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق گزشتہ ماہ کمرشل گاڑیوں کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.3 فیصد کمی کے ساتھ 2لاکھ 79ہزار یونٹس جبکہ فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 16.6 فیصد کمی کے ساتھ 2لاکھ 50ہزار یونٹس رہی۔

رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران، ملک میں کمرشل گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت بالترتیب 6لاکھ 24ہزار اور 5لاکھ 94ہزار یونٹس رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24 فیصد اور 21.7 فیصد کم ہے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے اس سے قبل جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق فروری میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں18.7 فیصد اضافے سے 17لاکھ 40ہزار یونٹ رہی۔