آل پاکستان چیئرلیڈنگ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن سندھ نے حاصل کی۔

235

کراچی :پاکستان چیئرلیڈنگ فیڈریشن کے تحت چیمپئن شپ میں صوبہ پنجاب اور کراچی کے علاوہ پاکستان کے مختلف اسکولزاور کلب کی ٹیموں نے حصہ لیا، پارٹنر اسٹنٹ، گروپ اسٹنٹ، جونیئر اور سینئر زمرہ جات کے مقابلہ منعقد کیے گئے،

جیتنے والی ٹیموں کو نقد انعامات، میڈلز اور شیلڈز تقسیم کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان چیئرلیڈنگ فیڈریشن محمد مظہر، جنرل سیکرٹری وقاص علی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت، انٹرنیشنل ایتھلیٹ نسیم حمید، موحد بلوچ تقریب کے ڈائریکٹر ماجد رسول، عابد نعیم سیکریٹری سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی بھی موجود تھے۔

جونیئر کیٹیگری میں پہلی پوزیشن دی ایسٹر اسکول نے حاصل کی، دوسری پوزیشن چیراسکوڈ اور تیسری پوزیشن چائلڈ ڈے کیئر اسکول نے حاصل کی۔ سینئر کیٹیگری میں پہلی پوزیشن سندھ کی ٹیم نے حاصل کی۔ کرن فاؤنڈیشن نےدوسری جبکہ تیسری پوزیشن پنجاب کی ٹیم نے حاصل کی