حکومت کو صرف ایک دھکے کی ضرورت ہے ،مولانا فضل الرحمن

344
عمران خان کی تاریخ تضادات سے بھری ہوئی ہے،مولانا فضل الرحمن

 اسلام آباد:پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) اور جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) کےسربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کا آج پیر کو جلسہ ہو گا جس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومت کو صرف ایک دھکے کی ضرورت ہے، ہم موجودہ حکومت کو غیر آئینی، غیر قانونی اور ناجائز کہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت کو مزید ایک لمحے کی گنجائش نہیں دے سکتے۔ان کے سارے سہارے ٹوٹ چکے ہیں، ان کا کندھا اب خالی ہو چکا۔اب صرف استعفے کا راستہ ہے، گھر جاؤ ورنہ گھر بھجوائے جاؤ گے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے معیشت کا بیٹرہ غرق ہوگیا، عوام وزیر اعظم کو گھربھیجنے کے لیے سڑکوں پر آنے کے لیے تیار ہے، مہنگائی کی وجہ سے ہر غریب کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔