بھٹو کے بعد آج پاکستان کی خارجہ پالیسی عمران خان کی وجہ سے آزاد ہے، فواد چوہدری

387

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد آج پاکستان کی خارجہ پالیسی عمران خان کی وجہ سے آزاد ہے،پاکستانی معیشت کا پہیہ چلنا شروع ہوا ہے، پاکستان کے عوام ملکی ترقی کے خلاف سازش کرنے والوں کی سازش ناکام بنائیں گے

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ملکی ترقی کے خلاف سازش کرنے والوں کی سازش ناکام بنائیں گے، تمام راستے اور قافلے پریڈ لین اسلام آباد کی طرف ہیں، جلسے کے تمام انتظامات مکمل ہیں، میڈیا کو کوریج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، انشا اللہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا، جلسے کرنا تام جماعتوں کا حق ہے، لوگوں کو جلسوں کا موازنہ بھی مل جائے گا، تمام چوروں کو چیلنج ہے کہ وہ اکٹھے ہو کر جلسہ کریں تاکہ لوگوں کو بھی پتہ چل سکے۔