جام عبدالکریم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجائے، گورنر سندھ

386
Governor Sindh

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی دبئی سے وطن واپسی سے متعلق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔ جام عبدالکریم ناظم جوکھیو قتل کیس میں مفرور ہیں

گورنر سندھ  کا  رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جام عبدالکریم قتل کیس کی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔

گورنر سندھ  کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کا تقاضا ہے کہ قتل کیس میں نامزد جام عبدالکریم کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیاجائے، جام عبدالکریم کو وطن واپسی پر گرفتار کرکے متعلقہ عدالت میں پیش کیاجائے۔