عمران خان سے بات کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شہباز شریف

107

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سے بات کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ایسا شخص جو انا پرست ہے، دن رات جھوٹ بولتا ہے، اس سے بات نہیں ہو سکتی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اب اقتدار کے بغیر ایک منٹ بھی نہیں رہ سکتے، پونے چار سال میں عمران خان نے انتہائی تکبرانہ انداز اپنایا، وہ سمجھتے ہیں کہ ان کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں، اب ان کی دم پر پاؤں رکھا گیا ہے تو لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک طرف ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف کارٹلز کو پروموٹ کرتے ہیں ، کہتے تھے کہ آزاد امیدواروں کو نہیں لوں گا اور پھر آزاد امیدواروں کو بنی گالا میں تحریک انصاف کا دوپٹہ پہناتے رہے۔انہوں نے کہا کہ میں اسپیکر کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ جو قانون شکنی وہ کرچکے ہیں اس پر آرٹیکل 6 لگے گا، تحریک عدم اعتماد 8 مارچ کو جمع کی گئی ، اسپیکر جان بوجھ کر تاخیر کرتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سرپرائز سے پہلے ہم ان کو سرپرائز دیں گے، عمران خان کے ذہن کا مرض بڑھتا جارہا ہے اس کو مزید بڑھائیں گے، آنے والے دنوں میں مزید سرپرائز دیں گے،عمران خان نے اقتدار کے لیے گھٹنوں کو ہاتھ لگائے۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی پالیسی ہیکہ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری، وہ چاہتے ہیں کہ ان کے پاس اقتدار نہ رہے تو کسی کو نہ ملے،کوئی غیر آئینی اقدام ہوجائے تو عمران خان خوش ہوں گے، وہ چاہتے ہیں کہ غیرآئینی اقدام ہوجائے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو غیر آئینی قدم سے پاکستان کو بچالے۔شہباز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ بنی گالا میں جادو ٹونے کے لیے مرغیوں کا مَنوں گوشت جلایا جاتا ہے۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شہباز شریف نے یہ دعویٰ کیا اور کہا کہ وہ یہ بات پوری ذمے داری سے کررہے ہیں