یوکرین میں صحت عامہ کے تحفظ کا نظام تباہ ہو چکا، عالمی ادارہ صحت

328

نیویارک: عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ یوکرین میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے مراکز پر بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ اونے بتایاکہ یوکرین پر روسی فوجی چڑھائی کے آغاز کے بعد سے اب تک ایسے 64 حملوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ کوپن ہیگن میں عالمی ادارہ صحت کی طرف سے کیے گئے ایک اعلان میں کہا گیا کہ ان حملوں میں 15 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس عالمی ادارے نے کہا کہ ایک ماہ سے جاری اس جنگ کے یوکرین میں صحت عامہ کے نظام پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اب تقریبا ہر دوسری علاج گاہ بند پڑی ہے۔ یوکرینی باشندوں کی طبی سہولیات تک رسائی بھی انتہائی محدود ہو چکی ہے۔