فوج کی موجودگی میں کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، صدر مملکت

312

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی منظم اور پیشہ ور مسلح افواج کی موجودگی میں کوئی بھی اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

صدر نے کہا کہ پاکستان اپنی مضبوط مسلح افواج کی بدولت ہی مضبوط اور مستحکم ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل صورتحال سے کامیابی سے نکلا ہے اور اس نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا یا ہے۔ صدر نے کہا کہ ہماری افواج دنیا میں واحد فوج ہے جس نے دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی صلاحیت اپنے دفاع کیلئے حاصل کی اور یہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے