چین میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا

379

بیجنگ :چین میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا، طیارہ حادثے میں تمام افراد جان سے جاچکے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چینی ایوی ایشن حکام نے بتایاکہ بوئنگ 737 کے وائس اور ڈیٹا ریکارڈر دو بلیک باکسز میں سے ایک ملا ہے، ابھی یہ واضح نہیں کہ بلیک باکس ڈیٹا ریکارڈر ہے یا وائس ریکارڈر ہے۔چینی میڈیا کا کہنا تھاکہ ملنے والا بلیک باکس بھی تباہ شدہ حالت میں ہے۔

واضح رہے کہ چین میں پیر کو چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا بوئنگ 737 مسافر طیارہ جنوبی پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔حادثے میں طیارے کے عملے اور مسافروں سمیت تمام 132 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔