ٹرالرکے نیچے آکر 2 افغانی بچے جاں بحق، ایک زخمی

234

لنڈی کوتل: طورخم بارڈر پر افغانستان سے سیب لانے والے ٹرالرکے نیچے آ کر 2افغانی بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان سے پاکستان سیب کے شاپر لانے والے افغانی بچے اس وقت ٹرالر کے نیچے آگئے جب وہ چھپ کر پاکستان آنے کی کوشش کر رہے تھے ،یہ بچے سیب کے شاپر کرائے پر پاکستان لاتے ہیں اور گاڑیوں کے نیچے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرتے تھے۔

یاد رہے کہ کہ ہر ماہ اسطرح کے افسوسناک واقعات پیش آتے ہیں جبکہ سرحد پر دونوں جانب فورس نے چائلڈ لیبر کی روک تھام کے حوالے سے کوئی انتظام نہیں کیا ۔ ٹرانسپورٹرزنے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ڈرائیور کیساتھ کنڈیکٹر کو بھی سرحد پار کرنے کی اجازت دے دی جائے تاکہ وہ واپسی پر گاڑیوں سے بچوں کو اتار سکے اور ٹرانسپورٹروں کو بھی مشکلات نہ ہو ۔