آغا خان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2022 چترال یونائیٹڈ نے جیت لیا۔

467

کراچی : آغا خان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2022 چترال یونائیٹڈ نے اپنے نام کر لیا۔ کریم آباد یونائیٹڈ کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دے کر فتح حاصل کرلی۔

آغا خان اسپورٹس ٹرسٹ کی جانب سے آغا خان جیم خانہ گرائونڈ میں منعقدفٹبال ٹورنامنٹ میں ملک کے مختلف شہروں سے 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ میں چترال یونائیٹڈ نے کریم آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فٹبال کپ 2022 کی فاتح ٹیم کا اعزاز حاصل کرلیا۔

میچ کا فیصلہ کن گول عثمان خان نے پہلے ہاف کے 21 ویں منٹ میں کیا۔ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی جمیل احمد او رفائنل کے مین آف دی میچ عثمان خان کو قرار دیا گیا۔فائنل کے موقع پر کمشنر کراچی محمد اقبال میمن بطور مہمان خصوصی کے علاوہ معروف سماجی رہنما رمضان چھیپاو دیگرشخصیات بھی موجود تھی۔

کمشنر کراچی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے کہاکہ آغا خان اسپورٹس ٹرسٹ کا کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ میں بطور کمشنر کراچی کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی اپنا فرض سمجھ کر جاری رکھوں گا۔