ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق

259

کراچی: شارع فیصل پر صبح سویرے سیمنٹ مکسچر ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں باپ اور دو بیٹیاں جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب باپ دونوں بیٹیوں کو موٹرسائیکل پر سکول چھوڑنے جا رہا تھا، شارع فیصل عوامی مرکز کے قریب سیمنٹ مکسچر ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری۔ ٹرک کی زد میں آ کر باپ اوردونوں بیٹیاں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیورظفر گرفتار کر لیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں بیٹی 12 سالہ شجاع اور 9 سالہ بتول جبکہ باپ 35 سالہ ظہیرالدین شامل ہیں۔ تینوں کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والا ظہیر گلستان جوہر کا رہائشی تھا۔ متوفی ظہیر چاول کے دانے پر نام لکھنے کا کام کیا کرتا تھا۔