اسپیکر نے 25 مارچ کو آئین کے عین مطابق اجلاس بلایا ہے، بابراعوان

204
اسپیکر نے 25 مارچ کو آئین کے عین مطابق اجلاس بلایا ہے، بابراعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا ہے کہ اسپیکر نے 25 مارچ کو اجلاس طلب کیا ہے اعتراض ہے کہ آئین کی خلاف وزری ہے اسپیکر نے آئین کے عین مطابق تاریخ طے کی ہے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ 25 تاریخ کو تحریک ایجنڈے میں آنا ضروری ہے اس کے بعد قرارداد بنے گی قرارداد پر تین سے آٹھ دن بحث ہو گی ،کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ووٹ جب تک نہ ڈالا جائے نااہلی نہیں ہو سکتی،

25 تاریخ کے اجلاس کو آئین کی خلاف ورزی کہا جارہا ہے اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس آئین کے تحت بلایا ہے قراردادپر بات ہوگی حکومت اور اپوزیشن بات کر ینگے کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ جب تک ووٹ نہیں ڈالا جائے گا نا اہلی نہیں ہوگی،

ساری پارٹیاں پہلے اجلاس نہ ہونے دینے کا زہر اگلتی ہیں پھر چاٹ لیتی ہیں جو شخص ڈیفکٹ کرے گا اس کی نا اہلی ہمیشہ کے لیے ہوگی یا نہیں؟63 اے ایک الگ آرٹیکل ہے اس میں تین اور پانچ سال کی نا اہلی کا لکھا ہے جو لوگ گئے ہیں اور جیسے ہی عمران ان کے ڈیفکٹ ہوگیا وہ بندا اسی وقت ڈیفکٹ ہوجائے گا۔