سابق افغان وزیر خزانہ امریکا میں اوبر چلانے لگے

403
سابق افغان وزیر خزانہ امریکا میں اوبر چلانے لگے

   کابل: افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے 6 ماہ بعد اب  سابق افغان وزیر خزانہ خالد پائندہ امریکا میں اہلِ خانہ کی کفالت کے لیے اوبر چلانے لگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خالد پائندہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ ہے نہ میں یہاں کا مقامی ہوں اور نہ ہی میں  افغانستان کا مقامی ہوں۔انہوں نے کہا کہ خاندان کی کفالت کے لیے بطور ڈرائیور کام مل جانے کا احساس خوبصورت ہے۔

اگر میں اگلے دو روز میں 50 ٹرپس مکمل کرلیتا ہوں تو مجھے 95 ڈالر بونس کے طور پر دیے جائیں گے۔فضائی حدود کی بندش، دہلی کی دو پروازوں کے ساتھ افغانستان داخلے پر کیا ہوا؟40 سالہ نوجوان ماضی میں امریکی تعاون سے 6 بلین ڈالر کے بجٹ کی نگرانی کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ہفتے کے شروع میں ایک رات میں، انہوں نے چھ گھنٹے کے کام کے لیے 150 ڈالر سے تھوڑا زیادہ کمایا۔