سیاست حد سے بڑھ جائے تو ملک دشمنی بن جاتی ہے، حسان خاور

256
سیاست حد سے بڑھ جائے تو ملک دشمنی بن جاتی ہے، حسان خاور

لاہور: معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ سیاست حد سے بڑھ جائے تو ملک دشمنی بن جاتی ہے،ہمیشہ اداروں کیخلاف سازشی بیانیے کی نفی کی، اس وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نامناسب ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب حسان خاور نے کہا کہ پنجاب میں سیاحت کے حوالے سے نمایاں اقدامات اٹھائے گئے ہیں ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ محکمہ اریگیشن، جنگلات اور اوقاف کے ساتھ بھی ایم او یوز سائن کرنے جا رہا ہے جس کے تحت ان محکموں کی سائٹس کو سیاحتی مقامات کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت مستقبل کی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ ماضی کی غلطیوں کو بھی سدھار رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت ہر حکومتی ٹیم کی انتھک کوششوں سے ریکوڈک منصوبے کا گیارہ ارب ڈالر کا جرمانہ صرف ایک ارب ڈالر تک لایا گیا۔ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ اجلاس امت مسلمہ کے مسائل کے حل کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔