جو بک گئے ان کیلئے واپسی کی آفر نہیں، وفاقی وزیر تعلیم

427
جو بک گئے ان کیلئے واپسی کی آفر نہیں، وفاقی وزیر تعلیم

جڑانوالہ:تحریک انصاف پنجاب کے صدر و و فاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ جو بک گئے ان کیلئے واپسی کی آفر نہیں لیکن ناراض ارکان کی ناراضگی دور کرنے کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مولانا، زرداری اور شریفوں نے جس طرح ہارس ٹریڈنگ کرکے ارکان اسمبلی کے ضمیر خریدے اس نے جمہوری اقدار کا جنازہ نکال دیا جبکہ اس سراسر غیر جمہوری، غیر آئینی، غیر اخلاقی، غیر انسانی اقدام نے عوام کا پارہ ہائی کر د یا ہے اور وہ شدید غصے کا شکار ہیں کیونکہ انہوں نے عمران خان کے نام پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ اور بلے کے انتخابی نشان پر ووٹ دیا مگر اب ان کے مینڈیٹ کی توہین کی جارہی ہے لیکن عوام اپنے غصے اور شدت جذبات پر قابو رکھیں اور 27 مارچ کو ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کی طرح اسلام آباد پہنچ کر عمران خان کی قیادت پر اپنا غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کریں تاکہ منحرف و باغی ارکان اپناضمیر فروشی کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہو جائیں۔

سر کٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جگہ جگہ عوام کے احتجاج نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کروڑوں روپے خرچ کرکے عوامی نمائندوں کا ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی ہے اسی طرح ان لوگوں نے پہلے بھی ضمیر فروشیاں کیں اور پھر اقتدار میں آکر قوم کا خزانہ لوٹا اور بیرون ممالک اپنے اثاثے بنائے۔