الخدمت وہ کام کر رہی ہے جو ریاست کو کرنے چا ہئیں، انور مقصود 

1012
الخدمت وہ کام کر رہی ہے جو ریاست کو کرنے چا ہئیں، انور مقصود 

 کراچی: معروف مزاح نگار انور مقصود نے کہا ہے کہ ا لخدمت وہ کام کر رہی ہے جو ریاست کو کرنے چاہئیں۔ الخدمت جیسے ادارے ملک میں موجود ہوں تو فکرکی کوئی بات نہیں۔ نعمت اللہ خان کراچی کیلئے نعمت تھے۔

انور مقصود نے کہا کہ الخدمت جیلوں میں قیدیوں کی تعلیم کیلئے بھی کام کر رہی ہے۔یہ اچھی بات ہے کہ قیدی جیلوں میں علم حاصل کر کے معاشرے میں باوقار شہری کے طور پرزندگی گزار سکتے ہیں۔

انور مقصود نے کہا کہ لوگوں سے مدد کی اپیل کرنا مناسب بات نہیں،لوگوں کو خودآگے آکر الخدمت کی مد د کر نی چاہیے۔انور مقصود نے اپنے برجستہ جملوں سے کانفرنس کو زعفران زاربنا دیا۔

انہوں نے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پرالخدمت کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الخدمت پورے ملک کیلئے ماڈل ہے،جماعت اسلامی اپنے قیام کے وقت سے ہی خدمات انجام دے رہی ہے،خدمت کے کاموں کا آغاز مولانا مودودی رحمۃ اللہ علیہ کی ہدایات کی روشنی میں شروع کیا گیاجو الحمد اللہ آج بھی جاری وساری ہیں۔

انور مقصود کا کہنا تھا کہ الخدمت زندگی کے تقریباً تمام شعبوں میں کام کر رہی ہے۔عوام کی خدمت کے کام ریاست کے کرنے کے ہیں۔سندھ حکومت کا تعلیم کیلئے 77ارب ،جبکہ صحت کا بجٹ 173ارب ہے،مگر 3کروڑ کی آباد ی کیلئے صحت ہے نہ تعلیم،پانی بھی لوگ خرید کر پیتے ہیں۔یہ ہمارے ٹیکسز کے پیسے ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کا بدل ریاست ہوتی ہے۔سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ ہم اپنے پیسوں کی نگرانی کریں۔مردم شماری میں آبادی کوکم ظاہرکیا جاتا ہے،اب ہم امن بھی خرید رہے ہیں۔ہم سب کچھ خرید کراستعمال کر رہے ہیں۔کراچی کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ ہمارا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ نعمت اللہ خان اور عبد الستار افغانی کی ایمانداری کی مثال سب کے سامنے ہے۔ حکومتوں میں اس طرح کے لوگ ہوں تو ہم یہ نظام ان کے ہاتھوں میں کیو ں نہ دیں۔