یوکرین پر روسی حملوں میں 800سے زیادہ شہری ہلاک ہوچکے، اقوام متحدہ

311
یوکرین پر روسی حملوں میں 800سے زیادہ شہری ہلاک ہوچکے، اقوام متحدہ

نیویارک:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہاہے کہ یوکرین پر روس کے حملے میں اب تک 800 سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 1300 سے زائد ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی حقوق دفتر نے بتایاکہ شہریوں کی ہلاکتیں زیادہ تر فضائی حملوں، راکٹ اور میزائل شیلنگ سے ہوئی ہیں۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کا یہ بھی کہنا تھا کہ24فروری سے یوکرین میں شروع ہونے والے روسی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ زدہ علاقوں تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی درست تعداد بتانا مشکل ہے۔