امریکا یوکرین کے جلتے تنازع پر تیل چھڑک رہا ہے، روس

241
یوکرین میں امریکی حیاتیاتی پروگراموں کے ثبوت موجود ہیں،روس

نیویارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی اس قرار داد کے منصوبے پر رائے شماری نہیں ہو گی جس کا مقصد یوکرین میں امداد کی وصولی اور شہریوں کا تحفظ ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مندوب ویسلی نیبنزیا نے سلامتی کونسل میں اپنے خطاب کے دوران میں مغربی ممالک پر الزام عائد کیا کہ وہ غیر معمولی نوعتی کا دبا ئوڈال رہے ہیں جس کی مثال پہلے نہیں ملتی۔ مندوب کے مطابق ایسی معلومات ملی ہیں کہ روس کی قرار داد کے منصوبے کے لیے کسی جانب سے حمایت موجود نہیں۔

نیبنزیا نے واضح کیا کہ بہت سے ساتھیوں اور کئی وفود نے ہمیں آگاہ کیا ہے کہ انہیں مغربی شراکت داروں کی جانب سے دبا کا سامنا ہے۔ اس مقصد کے لیے بلیک میلنگ اور دھمکیوں کا راستہ بھی اپنایا جا رہا ہے۔مندوب نے باور کرایا کہ امریکا ان کے ملک اور یوکرین کے بیچ تنازع پر تیل چھڑک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک بھی یوکرین کو فوجی سپورٹ کے ذریعے تنازع کو بھڑکانے میں مصروف ہیں۔روسی مندوب نے کہا کہ یوکرین میں لڑائی کے حوالے سے مغرب کی جانب سے “جھوٹی معلومات اور گمراہ کن مہم” کا سلسلہ جاری ہے۔