شب برات کے موقع پرپولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات

4039
شب برات کے موقع پرپولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات

سکھر: شب برات کے موقع پر سکھر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات ، مساجد ، امام بارگاہوں ،قبرستانوں،خصوصی عبادات گاہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات، صدر الدین شاہ بادشاہ عرس کے موقع پر سکھر اور روہڑی کو ملانے والی سڑک کو روکاٹ لگا کر مکمل طور پر بندکر دیا

تفصیلات کے مطابق شب برات کے موقع پر سکھر انتظامیہ بلخصوص سکھر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے اور پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا سکھر انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکھر اضلاع کے مختلف شہروں کی اہم  مساجد ، امام بارگاہوں ،قبرستانوں اور ایسے مقامات جہاں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا تھا وہاں پولیس کی بھاری نفری سمیت رینجرز کے اہلکار بھی تعینات کئے گئے تھے جبکہ روہڑی اور سکھر کے درمیان واقع عظیم صوفی بزرگ حضرت صدر الدین شاہ بادشاہ کے عرس کے موقع پر بھی سکھر اور روہڑی کے ملانے والا راستہ دونوں اطراف سے تین دن کیلئے رکاوٹیں کھڑی کر کے مکمل طور پر بند رکھا گیا ہے ۔