خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے زرعی ٹیکنالوجی کے لیے گروٹیک سروسزکے ساتھ معاہدہ کرلیا

646
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے زرعی ٹیکنالوجی کے لیے گروٹیک سروسزکے ساتھ معاہدہ کرلیا

کراچی: خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے پاکستان میں کام کرنے والی معروف زرعی ٹیکنالوجی کمپنی گروٹیک  سروسز کے ساتھ ایک اسٹریٹیجک شراکت داری قائم کر لی ہے۔

گروٹیک سروسز کے ساتھ اس معاہدہ سے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کو زرعی چیلنجزپر قابو پانے اور کسانوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تکنیکی مدد حاصل ہوجائے گی۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی جانب سے معاہدے پر دستخط کے لیے حال ہی میں اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کی صدارت غالب نشتر نے کی جبکہ گروٹیک سروسز کی نمائندگی شاہنواز محمود نے کی۔ تقریب میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے اعلیٰ انتظامی افسران نے شرکت کی جبکہ گروٹیک سروسز کی ٹیم فیصل بلال، عبدالرحان محمود اور ڈاکٹر طارق سعید پر مشتمل تھی۔

گروٹیک سروسزسائنسی بنیادوں پر زرعی شعبہ کا ڈیٹا اکٹھا کرنے والی ایک زرعی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جس کی سربراہی زرعی ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم کر رہی ہے تاکہ ان کے تجزیاتی مشوروں اور سفارشات کے ذریعے دور بیٹھ کے بھی کسانوں کی رہنمائی کی جا سکے۔ گروٹیک سروسز ملک بھر میں کارپوریٹ کاشتکاروں اور انفرادی کسانوںکو خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ زیادہ پائیداری اور ترقی حاصل کی جا سکے۔

گروٹیک سروسزنے کسانوں کو اجناس کی خریداری اور فروخت میں مدددینے اور زرعی تجارت کے متعدد امور انجام دینے کے لیے گروپاک  ( GrowPak)   کے نام سے ایک ڈیجیٹل ایپلی کیشن بھی تیار کی ہے۔اس شراکت داری کی بدولت خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ منسلک کسانوں کو گروٹیک کی فراہم کردہ جدید ترین ٹیکنالوجیز تک رسائی آسان ہوجائے گی۔ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ریموٹ سینسنگ پر مبنی قیمتی سروسز بھی فراہم کرتا ہے جس سے زراعت کے لیے زرخیززمین کی تیاری، کیڑوں سے متاثرہ علاقوں کا تعین، فصل کی صحت اور غذائی ضروریات کوپورا کرنے جیسے اہم مسائل کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ کھادوں اورکیڑے

مار ادویات وغیرہ کے متوازن استعمال کی بھی سفارش کرتاہے تاکہ زمین کو افزودہ بناتے ہوئے پیداواری لاگت کو کم کیا جا سکے۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی ٹیموں کو دور سے بیٹھ کر مانیٹرنگ کے لیے گروٹیک سروسز ڈیش بورڈ سے لیس کر کے انہیں تربیت دینے کے ساتھ ساتھ خوشحالی مائیکروفنانس بینک اور دیگر بینکوں کی قرض کی سروسز کے ذریعے کسانوں کی معاشی ضروریات پوری کرنے اور قرضہ جات کے حصول میں معاونت جیسی سروسز بھی دے گا۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر غالب نشتر نے کہا کہ،’’ قومی ترقی کو تیز کرنے کے لیے وسائل سے بھرپوراس اقدام میں ہمارے ساتھ شراکت کرنے پر ہم گروٹیک کے شکرگزار ہیں۔

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک پسماندہ طبقات کا معیار زندگی بہتر کرنے کا ایک دیرینہ عزم رکھتا ہے، خاص طور پر زرعی شعبہ جو کہ بین الاقوامی سطح پر خوراک کی حفاظت کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ گروٹیک کے ساتھ یہ ہم آہنگی بہتر کاشت کاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں مدد دے گی۔‘‘گروٹیک کے سینئرایگزیکٹیو شاہنواز محمودنے کہا کہ،’’ہماری توجہ پیداواری

صلاحیت کو بڑھانے اور کسانوں کی پیداواری لاگت کو کم کرنے پر مرکوز ہے تاکہ ملک میں فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیاجا سکے۔ ڈیجیٹل شمولیت کا یہ اقدام ٹیک ایڈوائزری کا عمل یقینی بناتا ہے کیونکہ ہمارا کسانوں کے لیے معاونت کا پروگرام فصل کی تیاری کے پورے دور میں ترقی کو تیز کرتا ہے۔ ہم نے  (www.growpak.store)  کے نام سے ایک ورچوئل مارکیٹ پلیس بھی تیار کی ہے۔ای شاپس  (eShops)  کا وژنری ویلیو چین تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرتاہے۔ یہ سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے قیمتوں میں کمی اور سودے بازی کے لیے گروپ پرچیزنگ کا آپشن بھی دیتا ہے ۔