شیخ رشید کو مستقبل میں مچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں، منظور وسان 

362
 شیخ رشید کو مستقبل میں مچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں، منظور وسان 

کراچی:مشیر زراعت سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو مستقبل میں مچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں۔ڈی چوک پر نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی اپوزیشن جلسہ کرسکے گی، 28 سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے۔

مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ شیخ رشید کو مستقبل میں مچ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں، یہ میرا خواب ہے۔ شیخ رشید اب بہانہ ڈھونڈرہا ہے، مگر ان کی گیم اوور ہوچکی ہے۔ ان کے 28 مارچ تک ایسے ہی بیانات آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو شیخ رشید نہیں سمجھا جائیگا۔ اراکین قومی اسمبلی عمران خان نفرت کا اظہار کرکے ان سے الگ ہو رہے ہیں۔ عمران خان بائیکاٹ کا بہانہ کرکے فرار ہونا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ڈی چوک پر نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی اپوزیشن جلسہ کرسکے گی، 28 سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے۔ بہت جلد بائے بائے عمران نیازی کی دھوم مچنے والی ہے۔

مشیر زراعت نے کہا کہ ملک میں قومی حکومت بھی بن سکتی ہے، جس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ قومی حکومت بنے تو اچھی بات ہے اور آگے چل کر عام انتخابات کروائے جائیں۔منظور وسان نے کہا کہ عمران خان اب کسی کو کچل نہیں سکتا، کیونکہ اب وہ پہلے جیسے وزیراعظم نہیں رہے۔