امریکی صدر نے پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دے دیا

412
امریکی صدر نے پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دے دیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر حملے کے ذمہ دار روسی صدر ولادمیر پیوٹن ہیں، یوکرین میں ہونے والی تباہی پر میں انہیں جنگی مجرم سمجھتا ہوں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن نے جو کہا وہ ان کے دل کی آواز تھی۔ یوکرین میں روسی حملے سے تباہی کے مناظر دیکھ کر یہ ان کا ذاتی ردعمل تھا۔

روس نے امریکی صدر کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول اور ناقابل معافی قرار دیا۔ روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوو نے بیان میں کہا کہ کسی بھی سربراہ مملکت کی جانب سے ایسا بیان ناقابل قبول اورناقابل معافی ہے۔

صدر پوٹن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی بمباری سے دنیا کے مختلف ممالک میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔