سعودی عرب میں ہرسطح پربالمشافہ تدریس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

602
سعودی عرب میں ہرسطح پربالمشافہ تدریس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ تعلیم نے پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کووِڈ19 کے نئے پروٹوکول کے نفاذ کے بعد ہر سطح اور ہرعمرکے طلبہ وطالبات کے لیے بالمشافہہ تدریس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نئی ہدایات میں جماعت کے کمروں اور گروپ کی دعائوں، صبح کی اسمبلی اورغیر نصابی سرگرمیوں کے دوران میں طلبہ کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے مینڈیٹ کو یاد کیا گیا ۔تازہ قواعد 20 مارچ سے نافذ العمل ہوں گے۔12 سال سے زیادہ عمر کے طلبہ کو اب بھی مکمل طور پرویکسین لگوانا ضروری ہے۔

وزارت تعلیم نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ تمام تعلیمی اداروں کو وزارت صحت کی منظورکردہ احتیاطی تدابیرپر عمل کرنا ہوگا۔سعودی گزٹ نے وزیر صحت فہدبن عبدالرحمن الجلاجل کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا کہ مملکت میں کووڈ19کے مقابلے میں ویکسین لگانے کی شرح 12 سال سے زائدعمر کیافراد میں 99 فی صد تک پہنچ گئی ہے۔

سعودی عرب نے حالیہ ہفتوں میں کووِڈ19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ بیشتر پابندیاں ختم کردی ہیں۔ان میں گھر سے باہر لازمی ماسک پہننے کی پابندی بھی شامل ہے۔