لعل شہباز قلندر عرس کے موقع پر پاکستان ریلوے کا 6 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

588
لعل شہباز قلندر عرس کے موقع پر پاکستان ریلوے کا 6 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان ریلویز نے بزرگ روحانی شخصیت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کی تقریبات پر پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن کے مسافروں کو سیہون شریف لیجانے کے لئے لاہور اور فیصل آباد سے چھ خصوصی مسافر ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلویز تین خصوصی ٹرینیں لاہور اور تین خصوصی ٹرینیں فیصل آباد سے چلائے گا۔ اس سلسلے میں پہلی خصوصی مسافر ٹرین لاہور اور فیصل آباد سے 19 مارچ کو سیہون شریف سے روانہ ہوگی جبک تمام خصوصی ٹرینیں 25 مارچ کو واپس لاہور اور فیصل آباد پہنچیں گی۔