شرجیل خان کی پاکستان کپ کے ساتویں راؤنڈ میں ڈبل سنچری بدولت سندھ کی کامیابی

414
شرجیل خان کی پاکستان کپ کے ساتویں راؤنڈ میں ڈبل سنچری بدولت سندھ کی کامیابی

لاہور:ہاؤس آف ناردرن اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں شرجیل خان کی پاکستان کپ کے 7ویں راؤنڈ میںشاندار ڈبل سنچری کی بدولت سندھ نے خیبرپختونخوا کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

اوپنر نے 136 گیندوں پر 19 چوکوں اور 14 چھکوں کی بدولت 206رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنائے۔ عمیر بن یوسف نے 40 رنز اسکور کیے۔

محمد وسیم جونیئر نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم 47 اوورز میں 345 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد سرور، عادل امین اور کامران غلام کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔ محمد سرور نے 5 چھکوں کی مدد سے 89 جبکہ عادل امین نے 1 چھکے اور 8 چوکوں کی بدولت 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ کامران غلام 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شاہنواز دھانی نے 64 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو 66 رنز سے ہرادیا۔240 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی پوری ٹیم 39.2 اوورز میں 173 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

عماد وسیم 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔ وہاب ریاض نے 22 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی روانہ کیا۔ اس سے قبل سعد نسیم اور ظفر گوہر کی نصف سنچریوں کی بدولت سینٹرل پنجاب نے 50 اوورز میں 239 رنز بنائے تھے۔ سعد نسیم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 84 اور ظفر گوہر نے نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 52 رنز بناکر آؤٹ رہے۔ عامر جمال نے 3 جبکہ سلمان ارشاد، عماد وسیم اور زمان خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ حسیب اللہ کی سنچری کی بدولت بلوچستان نے 192 رنز کا ہدف 27.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نوجوان اوپنر نے 82 گیندوں پر 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ عبدالواحد بنگلزئی نے 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت نصف سنچری مکمل کی اور 66 رنز اسکور کیے۔سدرن پنجاب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41.3 اوورز میں 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔شرون سراج 67 اور محمد شہزاد 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عماد بٹ نے 3جبکہ کاشف بھٹی اور یاسر شاہ نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔