چڑیوں کی حفاظت کا عالمی دن20مارچ کومنایا جائے گا

661
چڑیوں کی حفاظت کا عالمی دن20مارچ کومنایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چڑیوں کی حفاظت کا عالمی دن20مارچ کومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں گھروں کی خوبصورتی کا باعث بننے والی چڑیوںکی تیزی سے معدوم ہوتی نسل کو بچانے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔

چڑیوں کی حفاظت کے عالمی دن کے موقع پر سماجی تنظیموں ،جانوروں کے حقوق کے سرگرم تنظیموں،مختلف کلبز ،یونیورسٹیز ،سکولوں اور کالجوں میںمختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میںخوبصورت پرندے چڑیوں کی بقا کیلئے آگاہی فراہم کی جائے گی۔دنیا بھر میں چڑیوں کا عالمی دن پہلی مرتبہ 20مارچ 2010ء کو منایا گیا جس کا مقصد تیزی سے ختم ہوتی ہوئی چڑیوں کی نسل کو بچانے کیلئے غور و خوض کرنا ہے۔

چڑیا ایک خوبصورت پرندہ ہے پاکستان بھر کے دیہاتی علاقوں میں علی الصبح چڑیوں چہچہاہٹ ایک عجیب سماں پیدا کرتی ہے جبکہ کچے گھروں میں گھونسلوں میں چڑیا اور اس کے بچے خوبصورتی کا باعث بنتی یں۔بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی،فصلوں پر زہریلی ادویات کے چھڑکائواور کچے گھروں کی جگہ پکے مکانات کی تعمیر سے چڑیوں کے گھونسلے بھی ختم ہو گئے جبکہ ادویات کے چھڑکائو اور شہری علاقوں میں موبائل فون ٹاورز سے نکلنے والی مہلک شعاعوں سے بھی چڑیوں کی نسل تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔