بلاول کے بعد آصف زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شبلی فراز

368
بلاول کے بعد آصف زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شبلی فراز

  اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم تو سمجھے تھے کہ بلاول کی کانپیں ٹانگ رہی تھیں، اب تو ان کے والد آصف زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ 

شبلی فراز نے سابق صدر پاکستان  آصف زرداری کی جانب سے لکھے گئے خط کو ان کی گھبراہٹ قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری کو اپنے ایم این ایز پر شک ہے جس کے باعث خط لکھنا پڑا، آصف زرداری نے گھبراہٹ میں آ کر اراکین کو نااہلی سے متعلق متنبہ کیا۔

وفاقی وزیر س نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے سے متعلق خط پرآصف زرداری کی گھبراہٹ ظاہر ہوتی ہے، اراکین کو خط لکھنا ا?صف زرداری کی گھبراہٹ کی عکاسی کرتا ہے۔