ایپل کی سپلائر ٹیکنالوجی کمپنی کی سعودی عرب میں فیکٹری کی تعمیرکے لیے بات چیت

755
ایپل کی سپلائر ٹیکنالوجی کمپنی کی سعودی عرب میں فیکٹری کی تعمیرکے لیے بات چیت

واشنگٹن: فاکسکن ٹیکنالوجی گروپ سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ طور پر 9 ارب ڈالرکی لاگت سے ایک فیکٹری کی تعمیرکے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

فاکسکن کمپنی مائیکرو چپس، الیکٹرک گاڑیوں کے اجزااورالیکٹرانکس کا دیگر سامان بنا سکتی ہے۔امریکی اخبارکے مطابق سعودی عرب فاکسکن کی جانب سے دہری لائن کی سیمی کنڈکٹر کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ کی فیکٹری تعمیر کرنے کی پیش کش کا جائزہ لے رہا ہے جسے نیوم میں فانڈری کے نام سے جانا جاتا ہے۔دنیا کی سب سے بڑی کنٹریکٹ الیکٹرانکس مینوفیکچرر اور ایپل کی ایک بڑی سپلائر فاکسکن نے حالیہ برسوں میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی)اور سیمی کنڈکٹرز سمیت دیگر شعبوں میں توسیع کی ہے۔یہ کمپنی اور ٹی ایس ایم سی جیسی تائیوان کی دیگر فرمیں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی کے تناظر میں اپنی پیداوار میں تنوع لانے کی کوشش کررہی ہیں۔اس کیشدگی نے سیمی کنڈکٹرکی صنعت کو متاثر کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے علاوہ فاکسکن گروپ متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی اس منصوبہ پر بات چیت کر رہا ہے۔ وہ یو اے ای میں ایسی ہی ایک فیکٹڑی لگانا چاہتا ہے۔رپورٹ کے مطابق الریاض چاہتا ہے کہ کمپنی اس بات کی ضمانت دے کہ وہ فانڈری کی پیداوار کا کم از کم دو تہائی حصہ فاکسکن کی موجودہ سپلائی چین کو دے گی۔فاکسکن، جسے باضابطہ طور پر ہون ہائی پریسیژن انڈسٹری کہا جاتا ہے، تائیوان اور بھارت میں منصوبوں سمیت سرمایہ کاری کے بڑے معاہدوں پردستخط کر رہی ہے۔تاہم گذشتہ سال اس نے وسکونسن میں 10 ارب ڈالر کی مالیت سے ایک منصوبہ بند فیکٹری کو واپس لے لیا تھا۔اس کوسابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ دنیا کا آٹھواں عجوبہ قرار دیا تھا۔