سبی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 شدید زخمی

411
سبی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 شدید زخمی

سبی: بلوچستان کے علاقے سبی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق سبی کی تحصیل سانگان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے سی ایم ایچ سبی منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمی ہونے والے تمام 6 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔