اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ننھے منھے جلوس لیکر آنے والوں کو بتانا ہے کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں،ننھے منھے جلوس لیکر آنے والوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پراعتماد کا اظہار کیا گیا،ہم نے اپنی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا،کمیٹی نے اپوزیشن کی جانب سے لوگوں کو خریدنے اور پیش کش کی مزمت کی۔ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پیش رفت پر بات ہوئی،کور کمیٹی نے عدم اعتماد سے متعلق فیصلوں کا اختیار عمران خان کو دے دیا ۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مارچ سندھ سے شروع ہوا تو پنجاب میں بکھر گیا،ننھے منھے جلوس لیکر آنے والوں کو بتانا ہے کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں،ننھے منھے جلوس لیکر آنے والوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم کوئی 4 ڈویژنز کی پارٹی نہیں ہیں ،ڈی چوک پر مدر آف آل جلسہ ہونے جا رہا ہے ہےڈی چوک پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا پی ٹی آئی سمجھتی ہے ایسے وقت میں قیادت صرف عمران کر سکتے ہیں ،پی ٹی آئی قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے پر مشاورت مکمل کر لی ہے اپوزیشن کو معلوم ہونا چاہیئے کہ پی ٹی آئی اضلاع تک محدود نہیں،بلکہ یہ واحد جماعت ہے جو پورے ملک میں حکومت کرے گی ۔