سکھر:شہباز علی بگٹی جنرل سیکرٹری جمعیت طلبہ عربیہ سبی ڈویژن مقرر

364

سکھر(نمائندہ جسارت)سابق ناظم تنظیم بزم قرآن ضلع سکھر شہباز علی بگٹی کو جنرل سیکرٹری جمعیت طلبہ عربیہ سبی ڈویژن بلوچستان مقرر کیا گیا ہے، جمعیت طلبہ عربیہ کی تنظیم نو کے حوالے سے مفتی سلیم جان کی زیرصدارت ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، امین سبی ڈویڑن جمعیت طلبہ عربیہ شہباز علی بگٹی نے شرکت کی،اجلاس میں سبی ڈویژن کے ضلع کے لیے ذمہ داریاںدی گئیں، منتظم ضلع برادر محمد امجد،امین ضلع برادر حافظ ابوبکر،معاون امین حافظ محمد ابرہیم، ناظم تعلیم و تربیت مفتی صفی اللہ،ناظم مالیات مقصود احمد،معاون مالیات تنویر احمد،ناظم نشرو اشاعت ساجد حسین، معاون کویل احمد کو مقرر کیا گیا۔