تحریک انصاف نے سیاسی کلچر گندا کردیا، گالم گلوچ کی سیاست قبول نہیں، جاوید قصوری

353
 تحریک انصاف نے سیاسی کلچر گندا کردیا، گالم گلوچ کی سیاست قبول نہیں، جاوید قصوری

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک کے سیاسی کلچر کو گندا کردیا ،گالم گلوچ کی سیاست کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں۔سیاستدانوں کو شائستگی، صبر و ضبط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے، وزیر اعظم عمران خان کی سوچ آج بھی کنٹینر والی ہے، ملک میں جمہوری اقدار اور روایات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اختلا ف کیا جانا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزمختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ایسے نا اہل اور بے حس لوگ برسر اقتدار آگئے جنہیں عوام کی تکالیف کا احساس ہی نہیں۔ وزیر خزانہ کا تازہ بیان کہ ”پٹرول کی قیمت 240روپے فی لیٹر ہونی چاہیے“ شرمناک ہے۔ ملک میں نئے کاروبار کے مواقع پیدا کرنے، صنعتیں لگانے اور مزدوروں کی زندگی کو خو شحال بنانے کی بجائے قوم کو لنگر خانوں کی لائنوں میں کھڑا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا کہ 22کروڑ عوام مہنگائی کا سونامی لانے والوں کو گھر بھیجیں، ان سے خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ تحریک انصاف کی حکومت کو برسر اقتدار آئے چار سال پورے ہونے کو ہیںمگر قوم گواہ ہے کہ کوئی ایک وعدہ بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا۔

محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اس ملک میں حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے۔ عوام کو اس حوالے سے جماعت اسلامی پر اعتما دکا اظہار کرنا چاہئے۔ ہمارے سینکڑوں افراد مختلف ادور میں منتخب ہو کر اسمبلیوں اور سینیٹ کا حصہ بنے ہیںمگر الحمد للہ کسی ایک پر بھی کرپشن کا الزام نہیں، ہم ہی ملک و قوم کو ایماندار قیادت فراہم کرسکتے ہیں۔