سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کو معلوم ہو چکا ہے کہ آن کی حکومت کے دن پورے ہو چکے، چوہدری محمد یٰسین

203

اسلام آباد: صدرِ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کو معلوم ہو چکا ہے کہ آن کی حکومت کے دن پورے ہو چکے ہیں

اس لیے وہ شدید فرسٹریشن کا شکار ہیں اور اس لیے ان کا لب و لہجہ ان کی گھبراہٹ کا واضح ثبوت ہے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو دھمکیاں دینا اور اپوزیشن کے خلاف لغو زبان کا استعمال ان کے اندرونی خلفشار کو ظاہر کر رہے ہیں

کہ وہ سیاسی میدان میں شکست تسلیم کر چکے ہیں اس لیے اب وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی ھر قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کامقابلہ کرنا جانتی ہے ھماری قیادتِ کو کوئی نقصان پہنچا تو ان لوگوں کو دنیا کے کسی خطے میں پناہ نہیں ملے گی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاست میں شائستگی کا عنصر ہی ختم کر دیا ہے یہ سیاست کو اس نہج پر لے جا رہے ہیں

جہاں کوئی شریف آدمی سیاست کا نام لینا بھی گوارہ نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو قصوروار ٹھہرانے والوں کے اپنے ممبران اسمبلی ان سے نالاں ہیں اور ھر روز ایک نیا گروپ تحریک انصاف سے ہی سامنے آرہا ہے انہوں نے کہا کہ ھم پہلے ہی کہہ رہے تھے

کہ یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ بھان متی کا کنبہ ھے جو اب بکھرنے جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ آیندہ عام انتخابات تک تحریک انصاف نامی کوئی سیاسی جماعت نہیں رہے گی اکثریت اپنی جماعتوں میں واپسی کی راہ لے گی انہوں نے کہا کہ وہ وقت قریب ھے جب یہ لندن یاترا کو روانہ ہوں گے

جو ان کی اصل جگہ ہے اور پھر ان لوگوں نے واپس نہیں آنا کیونکہ کرپشن میں ملوث ان کے سہولت کار پہلے ہی ملک چھوڑتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کو خود ان کے مشیروں نے کسی قابل نہیں چھوڑا اور اب یہ صرف گالم گلوچ کر کے اور سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور دھمکیاں بھی ان کو جو شھداءکے وارث ہیں انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر بھی اسی لب لحجے میں گفتگو کرتے ہوئے گزر جن کا آج کوئی جان لیوا تک نہیں ہیں۔