پاکستان کے استحکام کیلئے پوری قوم  مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، علماء کرام

379
پاکستان کے استحکام کیلئے پوری قوم  مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، علماء کرام

لاہور: پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے اور پاکستان دشمن قوتوں کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم پاکستان کی مسلح افواج اور حکومت کے شانہ بشانہ ہے، بھارت پاکستان دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف ہر سطح پر سازشیں کر رہا ہے، بھارت کی طرف سے پاکستانی حدود میں میزائل کا آنا ناقابل قبول ہے، عالمی دنیا فوری طور پر اس پر ایکشن لے، پاکستان کی پر امن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ یہ بات پاکستان علما ء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں یوم استحکام پاکستان کے موقع پر چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا ڈاکٹر ابو بکر صدیق ،علامہ عبد الحق مجاہد ، قاضی مطیع اللہ سعیدی ،مولانا اسد اللہ فاروق اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مقررین نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پشاور ، بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت اور پاکستان دشمن عناصر ملوث ہیں، گذشتہ بیس سال کے دوران افغانستان میں بیٹھ کر بھارت نے جو کچھ کیا وہ دنیا کے سامنے ہے ، بھارت پاکستان کے امن ، استحکام اور سلامتی سے کھیلنا چاہتا ہے،

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر نے پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور بلوچستان میں سلامتی کے اداروں اور افواج پاکستان کے خلاف ہونے والے حملوں کے خلاف پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد اور فرقہ وارانہ عصبیت کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ پیغام پاکستان کی صورت میں تمام مکاتب فکر کا اتفاق رائے پاکستان کے امن ، سلامتی اور یکجہتی کیلئے واضح اظہار ہے ، پیغام پاکستان امن کمیٹیوں کا ہر سطح پر آغاز کر دیا گیا ہے اور بہت جلد پیغام پاکستان امن کمیٹیاں فعال ہو جائیں گی۔