پاکستان کے احسن رمضان نے (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

339
پاکستان کے احسن رمضان نے (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

کم عمر16 سالہ احسن رمضان میں ایران کے عامر سرکوش کو 5-6 سے شکست دی۔

دوحا میں کھیلی جانے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے احسن رمضان، کی ٹورنامنٹ سیڈنگ 27 تھی، ان کامقابلہ ایران کے ٹاپ سیڈ عامر سرکوش کے مدمقابل 5گھنٹےسے زائد وقت تک جاری رہا ۔

فائنل میں پاکستانی کیوئسٹ نے بہترین کنٹرول، شاندار پوٹنگ اور مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا اور خسارے میں جانے کے باوجود بھی پریشر نہیں لیا اور عمدہ کھیل کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ایرانی کیوئسٹ کو ٹائٹل کیلئے 1 فریم درکار تھا مگر اس کے باوجود احسن رمضان نے شاندار کھیل پیش کیا، ہمت نہیں ہارے اور 3فریمز مسلسل جیت کر ثابت کردیا کہ وہ حقیقی  ورلڈ  آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن ہے۔

فائنل کے ابتدائی 2 فریمز تو احسن رمضان نے جیت لیے مگر اس کے بعد ایرانی کیوئسٹ نے مسلسل 4 فریمز جیت کر برتری حاصل کی، انہوں نے چوتھے فریم میں سنچری بریک بھی کھیلا اور مقابلے میں 2-4 کی برتری حاصل کرلی۔

ساتویں فریم میں احسن رمضان نے عمدہ کھیل پیش کیا اور اپنے خسارے کو کم کرکے 3-4 کیا۔ مگر آٹھویں فریم میں وہ صرف 1ریڈ بال حاصل کرسکے۔ اسطرح عامر کو 3-5 کی برتری حاصل ہوگئی۔