کورونا ایس اوپیز میں نرمی، مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ 

498
کورونا ایس اوپیز میں نرمی، مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ 

مکہ: کورونا پابندیوں کے بعد عالم اسلام کیلئے بڑی خوشخبری  سامنے آگئی ہے ،کورونا ایس اوپیز میں نرمی کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 10 لاکھ سے زائد نمازیوں نے مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی ؐ میں نماز جمعہ بغیر سماجی فاصلے کے ادا کی۔رپورٹ کے مطابق کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر سے تقریباً 2 لاکھ سے زائد معتمرین سعودی عرب پہنچے۔