لاہور: گردن پر ڈور پھرنے سے شہری زخمی 

437
لاہور: گردن پر ڈور پھرنے سے شہری زخمی 

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ مغل پورہ میں گردن پر ڈور پھرنے سے شہری زخمی ہوگیا جس کو طبی امدا دکیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ بتایاگیاہے کہ مغلپورہ کے علاقے میں سجاد نامی شہری موٹرسائیکل پر گھر سے کام کے لئے جارہا تھاکہ گردن پر ڈورپھرنے سے زخمی ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورزخمی کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی ۔ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر عابد خان نے 

متعلقہ افسران کی سرزنش بھی کی اور ایس ایچ او کے خلاف چارج شیٹ کا حکم دیدیا ۔ڈاکٹر عابد خان کا کہناتھا کہ ڈورپھرنے کے واقعات ہرگز قابل برداشت نہیں۔