آسٹریلیوی ٹیم سے خوفزدہ ہونے کا تاثر درست نہیں ہے، بابر اعظم 

300
 آسٹریلیوی ٹیم سے خوفزدہ ہونے کا تاثر درست نہیں ہے، بابر اعظم 

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ آسٹریلیوی ٹیم سے خوفزدہ ہونے کا تاثر درست نہیں ہے۔ امید ہے کراچی کی وکٹ اسپنرز کے لیے معاون ثابت ہوگی۔

نتیجہ ہمارے خلاف بھی آیا تو کچھ نہیں ہوگا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ٹیسٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے۔جمعہ کو کراچی میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ آسٹریلیا مضبوط ٹیم ہے مہمان ٹیم کیخلاف کامیابی بہت ضروری ہے۔راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی کارکردگی بہترین رہی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہرجگہ کھیلنے کی کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کی کنڈیشنز بھی قدرے مختلف ہیں۔ کراچی کے گرم موسم میں دوسرا ٹیسٹ جیتنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کراچی کی وکٹ اسپنرز کے لیے معاون ثابت ہوگی۔نتیجہ ہمارے خلاف بھی آیا تو کچھ نہیں ہوگا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ٹیسٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے۔بابراعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو بھی سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، فاسٹ بولرحسن علی کی واپسی خوش آئند ہے وہ ہمارے اہم بولر ہیں۔کراچی ٹیسٹ کے لیے فائنل الیون تیار کرلی ہےتاہم ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام نہیں بتا سکتا۔اچھے نتائج کے لیے بطور ٹیم کھیلنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس اہم ہیں جبکہ بارش کی وجہ سے بھی میچ کے نتائج پر اثر پڑا ہے۔پاکستان میں آسٹریلیا یا ویسٹ انڈیز جیسی کنڈیشنر نہیں ہو سکتیں، ٹیسٹ میچز اور ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی کی پچز میں فرق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ کی فائنل الیون نہیں بتا سکتا، کچھ پلیئرز واپس آئے ہیں جن پر غور کریں گے۔ہمارے پاس شاہین شاہ آفریدی جیسا بولر بھی ہے جبکہ ہمارے پاس بھی بہترین بولرز موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کا پہلا میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جو بے نتیجہ ہی ختم ہوگیا ہے۔سیریز کو دوسرا ٹیسٹ ہفتہ سے کراچی میں کھیلا جانا ہے جو 12 سے 16 مارچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔