سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان اپنی زبان کو لگام دیں، چوہدری محمد یاسین

590

کوٹلی: صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان اپنی زبان کو لگام دیں۔

وزارت عظمی کے منصب پر بیٹھے شخص کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی کے خلاف اخلاق سے گری گفتگو کرے۔عمران خان حکومت ہاتھ سے جاتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔مرد حر آصف علی زرداری ایک قد آور سیاسی شخصیت ہیں مملکت خداد کے سب سے بڑے آئینی عہدے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں۔ عمران خان کی جانب سے مرد حر آصف علی زرداری کو دھمکیاں اور اخلاق سے گری گفتگو کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

جیالوں کے میدان میں آنے کے بعد عمران خان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔عمران حکومت چند دن کی مہمان ہے عمران کے جانے کا فیصلہ آسمانوں پر ہو چکا اب دنیا کی کوئی طاقت اسے سہارا نہیں دے پائے گی۔بھٹو خاندان اور پاکستان پیپلز پارٹی سے مافیا کے پروردہ لوگوں کو جو تکلیف ہے وہ سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے اپنی پریس کانفرنس میں بتا دیا ہے۔جیالوں نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنا جیالے بخوبی جانتے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی راھشگاہ پر ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف عوامی لانگ مارچ نے عمران حکومت کی بنیادوں کو ہلا دیا ہے ہوائی اعلانات اور کینٹیرز پر کھڑے ہو کر سلطان راہی کی فلموں کے ڈائیلاگ مارنے والے نااہل عمران کو اب کہیں پناہ نہیں ملے گی۔

پاکستان کو گروی رکھنے والے نے غریب سے جینے کا حق چھین لیا ہے کشمیر فروش کا شہیدوں کے خون سے غداری کرنے پر عبرتناک انجام قریب آن پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ اسطرح دھمکیاں کمزور لوگ دیتے ہیں ان کے پاں میں کانٹا تک نہیں گیا جبکہ ھماری قیادتِ نے پاکستان اور جمہوریت کے لیے جو قربانیاں دی ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی یہ شھداءکے وارث ہیں ان کو کون ڑرا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ھماری قیادتِ کو کوئی نقصان پہنچا تو کوئی بھی بچ نہیں سکے گا انہوں نے کہا کہ کردار کشی کا بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔